15
کمپنیاں
100+
ایگزیکٹوز
6
فوائد
450+
بین الاقوامی سابق طلباء
قِمَم ایک فیلوشپ پروگرام ہے جسے نمایاں قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے ایک اتحاد کی حمایت حاصل ہے، اور جس کا مقصد پاکستان میں اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے امید افزا و ممتاز یونیورسٹی طلبہ کی شناخت، تربیت اور انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیت حاصل کر سکیں۔
قِمَم اپنے فیلوز کوسینئر سرکاری اور نجی شعبے کے رہنماؤں سے براہ راست رہنمائی، معروف کمپنیوں کے پیشہ ور افراد کی جانب سے لیڈرشپ تربیت، ملک کی معروف قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر کے دورے، اور علاقائی قِمَم ایلومنی نیٹ ورک کی رکنیت فر اہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پروگرام کی تکمیل پر ایک شاندار تقریب میں فیلوز کی امتیازی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے اور انہیں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ قِمَم فیلوز کے پروفائلز پاکستان کے معروف HR اگزیکٹوز کے ساتھ بھی شیئر کیے جائیں گے تاکہ ان کے کیریئر کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔
قِمَم نے 2018 میں سعودی عرب میں اپنی پہلی سالانہ فیلوشپ کا آغاز کیا، اور 2025 میں پاکستان اور وسیع تر MENAP (مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، پاکستان) خطے تک توسیع کی۔ اب تک ہائی پوٹینشیل بین الاقوامی فارغ التحصیل فیلوز کی تعداد 450 سے زائد ہے، جن میں پاکستان کے 38 فیلوز شامل ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کو نہایت سخت تشخیصی عمل سے گزرنا پڑتا ہے، جس میں سرکاری اور نجی شعبے کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ دو بالمشافہ انٹرویوز شامل ہوتے ہیں۔
قِمَم فیلوشپ کی مشترکہ بنیاد میک کنزی اینڈ کمپنی کے ساتھ رکھی گئی تھی اور یہ قِمَم فاؤنڈیشن کے تحت چلائی جاتی ہے۔
قِمَم منتخب کیے گئے امیدواروں اور فیلوز کے لیے شرکت کے تمام اخراجات برداشت کرتا ہے۔ یہ فیلوشپ ان اداروں کے فراخدلانہ تعاون سے ممکن ہوئی ہے جو اس کے مشن پر یقین رکھتے ہیں۔
15 معروف قومی و بین الاقوامی کمپنیاں جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں، قِمَم فیلوشپ کے ساتھ شراکت دار ہیں تاکہ پاکستان میں اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز یونیورسٹی طلباء کو شناخت کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں بااختیار بنانے کے مشن کی حمایت کی جا سکے۔
100 سے زائد سرکاری اور نجی شعبے کے سینئر رہنماوں نے فراخدلی سے اپنا وقت دیتے ہوئے ہمارے فیلوز کو براہ راست رہنمائی اور کیریئر گائیڈنس فراہم کرنے، یا شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے ساتھ ذاتی انٹرویوز کرنے کی پیشکش کی ہے۔
قِمَم فیلوشپ پروگرام 2025 کراچی میں بالمشافہ 12 روزہ مدت (30 جولائی – 10 اگست 2025) کے دوران منعقد ہوا، جس دوران قِمَم کی جانب سے ذیل میں بیان کردہ تمام فوائد مکمل طور پر مفت فراہم کیے گئے، جن میں سفر اور رہائش کے تمام اخراجات بھی شامل تھے۔
معروف کمپنیوں کے ایگزیکٹوز اور کامیاب پیشہ ور افراد کی جانب سے ذاتی قیادتی تربیت دی جائے گی ، اس کے علاوہ ورکشاپس میں آپ کو اپنی پسند کے شعبے میں کامیاب کیریئر بنانے کے بارے میں سکھایا جائے گا۔
معروف ایگزیکٹوز کے ساتھ براہ راست نششتیں تاکہ آپ کو آپ کے کیریئر پلان کے لیے ذاتی رہنمائی اور مشورے مل سکیں۔ اس کے علاوہ، آپ کو کئی دیگر مواقع ملیں گے جہاں آپ اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں اور نیٹ ورکنگ کر سکتے ہیں (جیسے تربیتی سیشنز، کمپنیوں کے دورےیا ایوارڈ کی تقریب کے دوران)۔ پاکستان میں اپنے آغاز سے اب تک قِمَم فیلوشپ کی معاونت کے لیے رضاکارانہ طور پر شریک ہونے والے ایگزیکٹوز کی منتخب فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
پاکستان کی معروف کمپنیوں جیسے میکنزی اینڈ کمپنی، یونی لیور، کے-الیکٹرک، اسٹیٹ لائف انشورنس، ٹی پی ایل کارپ، آئی بیکس گروپ، بازار ٹیکنالوجیز اور دیگر کا دورہ، جو آپ کو ان کمپنیوں کے آپریشنز کی اندرونی جھلک دکھائیں گے، ان کے اعلیٰ ایگزیکٹوز کے ساتھ مشغول ہونے اور سیکھنے کا موقع فراہم کریں گے، اور ان کمپنیوں میں کیریئر کے راستوں کے بارے میں ایک نظر فراہم کریں گے۔
قِمَم ایوارڈ فار ہائی پوٹینشل لیڈرز سے شناخت۔ ایوارڈز پروگرام کے آخری دن ایک شاندار تقریب میں دیے جائیں گے جس میں ہمارے کارپوریٹ پارٹنرز اور عوامی و نجی شعبوں کے دیگر معززین شرکت کریں گے۔
دیگر پروگرام شرکاء کے ساتھ اہم اور دیرپا تعلقات کی تعمیر جو آپ کی جذبات اور عزائم کو بانٹیں گیں ۔ قِمَم سے گریجویشن کے بعد، آپ سب قِمَم ایلومنی نیٹ ورک کے رکن بن جائیں گے، جو آپ کو اپنے اپنے شعبوں میں لیڈر بننے کے سفر میں ایک دوسرے سے جڑے رکھے گا۔ یہ علاقائی نیٹ ورک ہر سال نئے قِمَم فیلوز کے ساتھ وسعت پاتا رہے گا اور اس...[مزید دیکھیں +]
ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد، ہم آپ کا پروفائل قِمَم کی ویب سائٹ پر شائع کریں گے اور پاکستان کے معروف HR مینیجرز اور ایگزیکٹوز کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اس سے انہیں آپ کے بارے میں جاننے اور ممکنہ انٹرن شپ یا نوکری کے مواقع کے لیے آپ سے رابطہ کرنے کا موقع ملے گا۔ ہمارے پاکستانی فارغ التحصیل (2025) کے پروفائلز ہماری...[مزید دیکھیں +]
آپ قِمَم فیلشپ پروگرام میں درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ مندرجہ ذیل تین معیاروں پر پورا اترتے ہیں:
ہم درخواست دہندگان کا جائزہ لیں گے اور فیلو شپ میں داخلے کے لیے فیصلہ تین معیاروں کی بنیاد پر کریں گے:
اگر آپ ہمارے کسی ایک انتخابی معیار میں ممتاز ہیں، تو ہم آپ کو درخواست دینے کی پرزور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جو امیدوار تینوں معیاروں پر اچھی کارکردگی دکھائیں گیں ان کے منتخب ہونے کے امکانات زیادہ ہوں گیں ۔ تاہم، اگر آپ کسی ایک معیار میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ بھی کافی ہو سکتا ہے۔